بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

 

ڈھاکا (اُمت نیوز) جماعت اسلامی کے بعد بنگلا دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا لہٰذا ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات 7 جنوری 2024ء کو شیڈول ہیں، جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔