پاکستان اوراداروں کے خلاف بات کرنا ملک کیلیے بہتر نہیں ، فائل فوٹو
پاکستان اوراداروں کے خلاف بات کرنا ملک کیلیے بہتر نہیں ، فائل فوٹو

ن لیگ نے لاہور کو پاکستان سمجھ لیا،شرجیل میمن

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ،کل ن لیگ کے ممبران کو یاد آیا کہ ہم نے لاہور بنایا،آپ لاہور کی بات کر کے پیغام دے رہے کہ آپ نے لاہور کو پاکستان سمجھا،آپ پاکستان کے وزیراعظم بنے، آپ نے پاکستان  میں کیا کیا وہ بتائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ ہیلتھ سیکٹر میں کوئی بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہیلتھ سے بڑھ کر کوئی شعبہ نہیں، سڑکیں اور فلائی اوور بعد میں دیکھ لیں گے،ہمارے لیڈرشپ علاج کیلئے باہر نہیں جاتی،آپ تین دفعہ اقتدار میں آئے ایک بھی ہسپتال بنایا ہو۔

سابق صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ ٹرانسپورٹ میں پیپلزبس سروس،، پنک بس سروس شروع کی،خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی،پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی،حکومت سندھ نے الیکٹرک بس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا،الیکٹرک بسیں ابھی ٹرائل کی بنیاد پر چل رہی ہیں، ہم الیکٹرک بس ساڑھے چار لاکھ ڈالر میں نہیں مزید کم قیمت پر خریدیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکٹرک بسیں ساڑھے چار لاکھ ڈالر میں قسطوں میں خریدی جائیں گی،گرین بسیں پورٹ پر کھڑی ہیں، نگران حکومت  فوری ان بسوں کو سڑکوں پر لائے۔

شرجیل میمن نے کہاکہ تھرکے کوئلے کا کریڈٹ ن لیگ لے رہی تھی، انہیں نہیں لینا چاہیے،بینظیر بھٹو کے دور میں مسلم لیگ ن نے تھر کوئلے کے پروجیکٹ کو روکا،تھر کوئلے کے ذخائر اتنے ہیں کہ دو سوسال تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ملک شوبازی اور نعروں سے نہیں عملی کام سے ترقی کرتا ہے۔

پی پی پی رہنما نے کہاکہ ہم نفرت کی سیاست نہیں چاہتے، مارا کسی سے جھگڑا نہیں،کوئی سیاسی جماعت ہمارے بارے میں بات کرے گی تو جواب دیں گے،صرف پیپلزپارٹی کے پاس تمام مسائل کا حل ہے،باقی جماعتیں صرف سیاست چمکاتی ہیں،تمام نفرتوں کو بھلا کر ہم سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا، پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف بات کرنا ملک کیلیے بہتر نہیں ۔