ٹیزر کی مدد سے ملزم کو روک کر حراست میں لے لیا گیا، فائل فوٹو
ٹیزر کی مدد سے ملزم کو روک کر حراست میں لے لیا گیا، فائل فوٹو

پیرس ، سیاحوں پر چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ، ایک شخص ہلاک

پیرس: ایفل ٹاور کے قریب ایک شخص نے چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔

پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر چاقو سے حملہ کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ حملہ آور فرانسیسی شہری ہے، اور انتہا پسند اور نفسیاتی مریض ہے، جس نے سیاحوں کو نشانہ بنایا اور ایک جرمن شہری کو ہلاک کردیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانین کے مطابق ملزم نے سیاحت کی غرض سے فرانس آنے والے ایک جوڑے کے قریب پہنچ کر ان پر حملہ کیا، فرانسیسی شہری کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس کو سیکیورٹی سروسز پہلے سے ہی جانتے تھے۔

وزیرداخلہ نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا تو اس نے بھاگتے ہوئے دو مزید افراد پرایک ہتھوڑے سے حملہ کردیا، جس کے بعد ٹیزر کی مدد سے ملزم کو روکا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔