لندن: برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کاؤنٹی کے بریڈفورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
برطانوی خبر میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ فنچ اسٹریٹ میں ہفتے کی صبح 5 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا،جب گھرکی بالائی منزل میں آگ لگی۔
جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کوبچانے بالائی منزل پرگیا جہاں آگ کی لپیٹ میں آگیا، نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سےچھلانگ لگاکرباہرآچکا تھا جس کے باعث وہ آتشزدگی سے محفوظ رہا۔
رپورٹس کے مطابق جب آگ لگی تب گھر میں موجود ایک آدمی، ایک بچہ اور خاتون پہلے ہی گھر سے باہر آچکے تھے، انہیں معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی، البتہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔