ملزمان اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئے، فائل فوٹو
ملزمان اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئے، فائل فوٹو

کراچی : تاجرکو اغوا کرنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹائون پولیس نے ایک شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے تاجر کو اغوا کرکے 19 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان نے تاجر مرزا احتشام بیگ کو اغوا کیا،ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے کہا کہ ان کا تعلق خفیہ ایجنسی سے ہے، گرفتار ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ کو ملیر کینٹ کے قریب بلوا کر 19 لالھ روپے وصول کئے اور مغوی کو رہا کیا۔

گرفتار ملزم رفیق کورائی کیماڑی میں تعینات ہے،گرفتار دوسرا ملزم یونس کلا کوٹ تھانے میں تعینات ہے، تیسرا ملزم ہیڈ کانسٹیبل سرفراز تھانہ گڈاپ سٹی میں تعینات ہے ۔گرفتار پولیس اہلکاروں کے دو ساتھیوں شاہ جہان اور شیراز کی تلاش جاری ہے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کار، اسلحہ اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔گرفتار اہلکار یونس ایس ایچ او کلاکوٹ کا گن مین ہے ۔دونوں پولیس اہلکاروں نے لیاری کے علاقے بہار کالونی میں واقع رینٹ اے کار سے گاڑی ساجد عرف سردارنامی پولیس اہلکار کی مدد سےکرائے پر حاصل کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات کی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔ تینوں پولیس اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تاوان وصول کیا تھا۔