واشنگٹن : سینیٹر طلحہ محمود نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اپنے پیغام میں طلحہ محمود نے کہاکہ کہ دو گھنٹے تک عافیہ صدیقی سے ملاقات جاری رہی۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی طور پر عافیہ صدیقی پریشر میں نظر آئیں۔ سینیٹر طلحہ محمود کے مطابق عافیہ صدیقی نے ایک ہی پیغام دیا ہے کہ انہیں جلد آزاد کیا جائے، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےحکومت کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
ادھر امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کیلئے واشنگٹن میں حکام سے باضابطہ اجازت لے رکھی تھی لیکن امریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے انکارکر دیا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں۔