گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج ضمانت کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت

اسلام آباد : لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔دریں اثناء سابق چیئر مین تحریک انصاف اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت (آج)پیر کو دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کرینگے ۔