لندن :برطانیہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے انسانیت سوز مظالم پھر شروع کر دئیے ہیں، جس کے بعد حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔