اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز نوٹس کا جواب جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیا ۔
جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میں نے 2آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں،میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے حوالےسے جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ میری آئینی درخواستیں 3 رکنی کمیٹی ے سامنے رکھی جائیں،میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا،جسٹس مظاہر نقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3رکنی کمیٹی کو بھی بھجوا دی۔