کندھ کوٹ، دھند کے باعث وین ٹرک سے ٹکرا گئی،7 جاں بحق

کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ وین اور ٹرک کی ٹکر کے باعث پیش آیا جس میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریفک حادثہ انڈس ہائی وے پر شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔