کراچی: پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرا دی،سابق رکن اسمبلی ایم کیو ایم شیراز وحید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،پیپلزپارٹی کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی،ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کے تبادلے کیے جارہے ہیں،نگران سیٹ اپ میں جو افسران لگے انہیں دوبارہ ہٹایا گیا، پیپلزپارٹی کے کہنے پر نگران حکومت میں کوئی افسر نہیں لگایا گیا،
ان کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم مختلف اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے،پیپلزپارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے شیراز وحید اپنا کردار ادا کریں گے۔