کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 62ہزار کی حد عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا جو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 1019پوائنٹس کے اضافے سے 62710 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 71پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔