بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو
بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا  ہے، فائل فوٹو

معروف عالم دین مولانا بشیرالدین سیالوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سرگودھا: معروف عالم دین مولانا بشیرالدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد  ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔