میجر اکرم شہیدکا52واں یوم شہادت ، افواج پاکستان کا خراج عقیدت

راولپنڈی (اُمت نیوز)افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے تمام تر مشکلات کے باوجود 1971کی پاک بھارت جنگ کے دوران دِہلی کے محاذ پر دشمن کے انگنت حملوں کو بہادری سے پسپا کیا، میجر محمد اکرم شہید کی اس شاندار مزاحمت نے ہندوستانی فوج کو مادر وطن کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیا، یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے،ایسی مثالی جرأت و بہادری مادرِ وطن کے محافظوں کی پہچان ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلاشبہ میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔