واشنگٹن (اُمت نیوز) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نو سٹرائیک زونز پر حملے نہیں کرے گا، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دباؤ جاری رکھیں گے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے غزہ میں جہاں حماس کی پناہ گاہیں نہیں وہاں اسرائیل حملے نہ کرے، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا مگر امریکا غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دباؤ جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا جائزہ لے رہا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسرائیل امریکا کے مطالبات نہیں مان رہا، جلد پتا چل جائے گا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے تحفظ کے مطالبات مان رہا ہے یا نہیں۔