فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیتن یاہو کیخلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کےخلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت گزشتہ روز دوبارہ شروع ہو گئی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق 7اکتوبر کو حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت 2 ماہ قبل معطل کر دی گئی تھی۔

اسرائیل کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے رہنما نیتن یاہو پر ہالی ووڈ کے پروڈیوسر آرنون ملچن اور دیگر دولت مند شخصیات کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے دھوکہ دہی اوراعتماد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔