لاہور: امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کو امریکی اہلکاروں نے 2 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا انکشاف ان کے وکیل نے کیا۔
عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیڈ سٹیفورڈ کا کہنا ہےکہ ان کو عافیہ صدیقی نے جنسی زیادتی سے متعلق خود بتایا، ایک مرتبہ ان سے زیادتی افغانستان میں قید کے دوران بگرام میں کی گئی۔ یہ زیادتی امریکی اہلکاروں نے تفتیشی حربہ کے طور پر کی۔
وکیل کلائیڈ سٹیفورڈ کا کہنا ہےکہ عافیہ صدیقی کو آئے روز بد سلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔