ترانا: یورپی ملک البانیہ کی پارلیمنٹ میں دورانِ اجلاس سموک بم پھینک دیے گئے جس کے دوران ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔
البانیہ کی پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے سموک بم چلا دیے، اس دوران اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم کی جانب بڑھنے کی کوشش بھی کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
اجلاس کے دوران بعض اراکین نے ایوان میں آگ بھی لگا دی جسے بعد ازاں سٹاف نے بجھا دیا۔