ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، فائل فوٹو
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، فائل فوٹو

پشاور، نجی اسکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت7 افراد زخمی

پشاور: ورسک بابو گڑھی میں نجی اسکول کے قریب دھماکے کے باعث بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے ورسک روڈ پر دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت شاکر، احمد ضیا، جاوید، احسان اللہ، سعد، نیامت اور یوسف کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قریبی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمت واقعہ 9 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا ہے، دھماکے کی نوعیت سے متعلق بی ڈی یو کی رپورٹ پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے اور دھماکے میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے، دھماکا میں کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔