ہم نے پارلیمان کی خودمختاری سے کبھی انکارنہیں کیا، فائل فوٹو
ہم نے پارلیمان کی خودمختاری سے کبھی انکارنہیں کیا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، پی ٹی آئی پارٹی نہیں ان کے پارٹی الیکشن سے پتا چل گیا۔

میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس کا اجلاس تھا مختلف امور پر بات چیت ہوئی، کل کنونشن سینٹرمیں بڑا اجتماع ہوگا، مدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئے، ان کی رجسٹریشن کیلیے قانون ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہر وقت جانے کیلیے تیار ہیں، لیکن انتخابات کیلئے ماحول فراہم کرنا چاہئے، دو صوبے اس وقت دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورلکی مروت میں کوئی پولیس نہیں، رات میں پولیس نہیں ہوتی سارےعلاقےمسلح لوگوں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، اس بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی نہیں، ان کے انٹراپارٹی الیکشن سے پتہ چل گیا، یہ ایک غبارہ تھا جس میں ہوا ڈالی گئی تھی، اب پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے، اور ان کے ساتھ آئندہ بھی تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، ان سے انتخابی اتحاد ہو گیا ہے۔