فورسز نے عمارت کے دروازے پر مسماری کا نوٹس آویزاں کیا، فائل فوٹو
فورسز نے عمارت کے دروازے پر مسماری کا نوٹس آویزاں کیا، فائل فوٹو

مسجد اقصیٰ کےامام کا گھر منہدم کرنےکی تیاری

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ سعید صابری کی رہائش گاہ کو مسمار کرنے کے مقصد سے اسے ”غیرمجاز تعمیرات“ قرار دیتے ہوئے ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم کے سوانح محلے میں واقع 18 رہائشی کمپلیکس میں 100 سے زائد فلسطینی خاندان بستے ہیں، جن میں شیخ عکرمہ صابری کا گھر بھی ہے۔

عینی شاہدین نے انادولو کو بتایا کہ ’اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس کی ایک بڑی فورس نے اتوار کی صبح مشرقی یروشلم کے سوانح محلے میں اس اپارٹمنٹ سمیت پوری عمارت پر چھاپہ مارا جہاں 85 سالہ شیخ صابری مقیم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورسز نے عمارت کے دروازے پر مسماری کا نوٹس آویزاں کیا، جس کی وجہ ’غیر مجاز تعمیر‘ بتائی گئی ہے۔

فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سے ملنے والی مزید اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو یروشلم کے الثوری محلے میں بھی اسرائیلی چھاپہ اورگرفتاری کی ایک اور کارروائی ہوئی جس میں سات فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔