اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات ملتوی کرانے کے لئے17درخواستیں موصول ہوگئیں ،فیصلہ کا بروز بدھ سنایا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات ملتوی کرانے کے لئے مختلف افراد کی جانب سے 17 درخواستیں موصول ہوگئی ہیں اور کمیشن نے ان درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سےفیصلہ کا بروز بدھ سنایا جائیگا۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری کے مہینے میں بلوچستان کے صوبے کے کئی اضلاع میں سکیورٹی مسائل اور برف باری ہوگی جس کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔