کراچی : گزشتہ روز ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ صدر تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
FIR Registered Further investigation is underway https://t.co/pJsGD3JgtG
— Karachi Police (@KarachiPolice_) December 4, 2023
مقدمے کے مطابق قوم پرست جماعت نے گزشتہ روز ریلی نکالی اور اس دوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے۔ درج مقدمے کے مطابق کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں افسر اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ثقافتی دن پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جبکہ پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ شارع فیصل پر پیش آیا۔