پشاور (اُمت نیوز)پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تودھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی ارشد خان کا کہنا تھا کہ روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔