نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا، فائل فوٹو
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا، فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی ٹیم 172 رنز پرڈھیر

میر پور: دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 172 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ کے طوفانی باولرز نے پوری ٹیم کو محض 172 رنز پر پولین پہنچا دیا جس میں سب سے زیادہ 35 رنز مشیفق الرحمن نے بنائے لیکن وہ بدقسمت رہے کیونکہ وہ پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں جو ‘ فیلڈ میں رکاوٹ ‘ بننے پر آوٹ قرار پائے ، انہوں نے گیند کو پچ پر ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی جس پر امپائر نے انہیں پولین واپس بھیج دیا ۔

ان کے علاوہ شہادت حسین نے 31 ، مہدی حسن نے 20 ، محمو د الحسن نے 14 اور نعیم حسین نے 13 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں بھی کامیاب نہیں ہوا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ اعجاز پٹیل نے 2 اور ٹم سوتھی نے ایک کھلاڑی کو آuوٹ کیا ۔