واقعہ ممکنہ طور پر رات کو پیش آیا، فائل فوٹو
واقعہ ممکنہ طور پر رات کو پیش آیا، فائل فوٹو

بہاولپور چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سے لاش برآمد

بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش ملنے کے واقعے کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔

چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق صبح ٹائیگر کے پنجرے میں گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی.

انتظامیہ کا موقف ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر رات کو پیش آیا، اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ شہری پنجرے میں کیسے داخل ہوا۔

چڑیاگھرانتظامیہ نے بتایا کہ جس پنجرے سے شہری کی لاش ملی وہاں 4 ٹائیگرز موجود ہیں۔