اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،امکان ہے کہ سماعت آئندہ ہفتے مقرر کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، صدارتی ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ذوالفقار بھٹو کےعدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔