لاہور: اسلام آباد میں جج کے گھر پر تشدد کی شکارسرگودھا کی رہائشی بچی رضوانہ کو 4 ماہ سے زائد عرصے کے بعد جنرل اسپتال لاہور سے ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔
رضوانہ کو شدید تشدد کے بعد 24 جولائی کو جنرل اسپتال لاہورمنتقل کیاگیا تھا۔
رضوانہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں، میں ٹھیک ہوگئی ہوں۔ اسپتال میں میرا بہت خیال رکھا گیا۔ رضوانہ نے کہا کہ میں یہاں سے بچوں کے ادارے میں جارہی ہوں۔
رضوانہ کو جنرل اسپتال سے ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے سپرد کیا جو رضوانہ کو لینے خود اسپتال پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ سول جج کی اہلیہ کے ْشدید تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کو سر،چہرے ، کمر پرشدید زخم آئے تھے۔ اسپتال میں اس کی مختلف سرجریز اور ڈرفٹنگ بھی کی گئی۔