اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اس لیے سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔