اٹلی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے دستبردار ہو گیا۔ اے ایف پی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اٹلی نے چین کے وسیع بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر اقدام سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیارکرلی ،یہ جی سیون گروپ کا واحد ملک تھا جو اس منصوبے میں شامل ہوا۔
اطالوی اخبار”کوریری ڈیلا سیرا” کے مطابق طویل عرصے سے متوقع فیصلے کے بارے میں چین کو 3 روز قبل بتادیا گیا تھا.