پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اس کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید عدالت میں پیش  ہوئے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کو اس لئے بلایا کہ آپ کے بغیر یہ نہیں ہو سکتاتھا،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ عدالت نے جو سوالات اٹھائے ہیں اس پر مجھے تیاری کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے کہاکہ آپ اس پر تیاری کریں، آئندہ سماعت پر سنیں گے،وکیل شیر افضل نے کہاکہ 11ایسے فیصلے ہیں ایک مقدمے میں گرفتاری پر ملزم تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہوگا، درخواست گزار کیخلاف مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے،جسٹس اشتیاق براہیم نے کہاکہ آج تک جتنے مقدمات درج ہیں ان میں گرفتار نہیں کریں گے۔

عدالت نے سابق سپیکر اسد قیصر اور دیگر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کاحکم  دیدیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اس کیس میں اہم ایک عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے،عدالت نے سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔