راولپنڈی : نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں، جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدلیہ اور پی ٹی آئی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دے دیں، پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے ہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا۔