کراچی : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے تحت منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کی بہترین 25 کمپنیوں کو ایوارڈز دیئےجائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ دنوں کاروبار کا رجحان مثبت ہے اور 100 انڈیکس ریکارڈ بنا رہا ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos