اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، وزارت داخلہ نے تکمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا۔عدالت نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos