لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری سے لاہور میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،سابصوبائی وزیر سکندر عمرانی ، سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میرعبدالوہاب بزنجونے باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا کہ صدر آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پرعلی حسن زہری بھی موجود تھے ۔