کراچی: سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں انکلیوسو تعلیم کی بہتری کے لیے اہم فیصلےکیے گئے، ان پر ہنگامی طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں حاضر افسران میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لا، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری نجی اسکول، سیکریٹری ڈی آی پی ڈی اورایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشنکے ساتھ چیئرمین پاکستان لیگل یونائیٹڈ سوسائٹی الطاف حسین کھوسو اور ڈاکٹر ایس ایم ادریس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سی-آرٹس، کراچی شامل ہوئے۔ چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی تعلیم کے لیے نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے دوران میٹنگ کہی فیصلے کیے گیے جن میں نجی اسکولز کو پی ڈبلیو ڈی کے لیے علاقائی ضلعوں میں ایک مکمل طور پر چلنے والا نظام مخصوص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
دوران اجلاس چیرمین پاکستان لیگل یونعاٹڈ سوسائٹی کے چیئرمین الطاف حسین کھوسو کا کہنا تھا کہ پاکستان لیگل یونائٹڈ سوسائٹی انکلوسو ایجوکیشن کی بہتری کے لیے حر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں کیوں کے تعلیم سب کا بنیادی حق ہے۔