اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کردی،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 2روز قبل الیکشن کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے،کوئی ووٹرز فہرست تشکیل نہیں دی جاتی اور 2دن بعد انتخابات کراتے ہیں،ممبر خیبرنخوا نے اکبر ایس بابر کےوکیل کو جھاڑ پلا دی۔
مبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 5میں کیا کہا ہے؟وکیل اکبر ایس بابر نےکہاکہ اس کا مطلب کہ بند کمرے میں الیکشن کرا دیں،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں سنجیدہ بات کریں، مذاق نہ کریں۔
اکبرایس بابر نےپی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کو معطل کرنے کی استدعا کردی،وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ہم مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو وہاں کسی نے تعاون نہیں کیا،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ کاغذات نامزدگی لینے گئے، کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا،کاغذات نامزدگی ملے، نہ سکروٹنی اورنہ ہی فائنل لسٹ لگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کردی، ممبراکرام اللہ نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215واضح ہے، دوبارہ الیکشن کو بھول جائیں،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔