کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں آرام کیلیے بھیج دیا گیا۔
لیگ اسپنر ابرار احمد کو اپنے دائیں پاؤں میں تکلیف کی شکایت ہے، جس کا ایم آر آئی اسکین کرایا جارہا ہے۔
ابرار احمد کو تکلیف کی شکایت پرائم منسٹرالیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے تیسرے دن ہوئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ابرار احمد کا ایم آر آئی اسکین کرایا جارہا ہے، رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد نوعیت کا پتہ چلے گا۔
واضح رہے کہ چار روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کیلیے پریکٹس میچ تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔