اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس میں شہزاداکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر کے اشتہار چسپاں کر دیے گئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فرح گوگی، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیے۔فرح گوگی ، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ کے اشتہارجوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کیے گئے ہیں۔
ملزمان کو 6جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیےگئے۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔