لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 11 نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 80 ہوگئی۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 11 نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں انڈر 19 کی دس اور ایک ابھرتی ہوئی کرکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے، ان 11 نئی کرکٹرز میں ایک کرکٹر کا تعلق ایمرجنگ کیٹگری سے ہے جبکہ دیگر 10 کا انتخاب ستمبر میں مریدکے میں ہونے والے ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
Eleven young women cricketers awarded domestic contracts
Read details here ⤵️ https://t.co/8fai4hiwNZ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 8, 2023
کنٹریکٹ نومبر 2023 سے جون 2024 تک کے لیے دیے گئے ہیں، کنٹریکٹ پانے والی کھلاڑیوں میں اقصیٰ یوسف، عریشہ انصاری ، حمیرا غلام حسین، کائنات ایمان، میمونہ خالد، مبین احمد، مقدّس بخاری، مسکان عابد، صبا شیر،سمیعہ افسر اور شمیر راجپوت شامل ہیں جبکہ شمیر راجپوت کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔