اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست بھی چھوڑ دی۔ وہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئےتھے۔
واضع رہے شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔
شوکت ترین 2008 سے 2010 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں بھی وزیر خزانہ رہے ہیں۔