سرگودھا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر کینڈین سکھ خاتون نے سرگودھا کے علاقہ سلانوالی پہنچ کر عالم دین کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا اور اپنے محبوب سے شادی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین سکھ خاتون ورپال کوور کی پاکستانی نوجوان حماد سے سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی ، کینڈین سکھ خاتون پاکستان آئی اور گزشتہ روز سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 113شمالی میں اپنے محبوب نوجوان حماد کے ساتھ ملاقات کر کے علاقہ کے عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس پر نو مسلم خاتون ورپال کوور کا اسلامی نام فاطمہ بی بی رکھ دیا جس نے اپنے محبوب حماد سے شادی کرلی جس کے بارے معلوم ہوا کہ وہ بیرون ملک اٹلی مقیم تھا ۔