پولیس کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے، فائل فوٹو
پولیس کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے، فائل فوٹو

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، فائرنگ کا واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دوسری طرف گزشتہ دنوں پشاور کے ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث مشتبہ مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔خاکہ تیار کرنے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے مدد لی گئی ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم افغان باشندہ ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے کے لیے کارروئیاں جاری ہیں۔