کراچی کے بھتہ خور گروہ کو بیرون ملک سے آپریٹ کئے جانے کا انکشاف ہوگیا، پہلے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے تاجر کے بھائی کو زخمی کیا گیا۔ عد ازاں بیرون ملک سے کال کرکے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ یہ ٹریلر ہے، پیسے نہ دیئے تو جان سے مار دیں گے۔ پولیس نے تصدیق کی ہےکہ کورنگی کے تاجر کو بیرون ملک سے بھتہ کی کال موصول ہوئی، جس میں 20 لاکھ بھتہ طلب کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں اقدام قتل اور بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ تاجر کا کہنا ہےکہ 4 دسمبر کی رات موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے، فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بھائی کو غیر ملکی نمبر سے کال موصول ہوئی۔