تل ابیب :اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو متعدد ملکوں سے فوجی ساز و سامان سے بھرے 200کارگو طیارے ملے ہیں۔7 اکتوبر سے اب تک 10 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی ساز و سامان اسرائیل پہنچا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دے دیا۔اولمرٹ نے اسرائیل میں سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں