کینبرا (اُمت نیوز)قومی کرکٹر خرم شہزاد نے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی بلے باز کو مشکل نہیں سمجھتے۔
کینبرا میں میڈیا سے نمائندگان سے گفتگو میں خرم شہزاد نے کہا کہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کنڈیشنزسے خود کو ہم آہنگ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میچ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بہت مدد ملے گی، پریکٹس سیشنز کے اس میچ میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں اپنی بنیادی چیزوں پر عمل کرکے بولنگ کروں، کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، اگر ٹیسٹ میں موقع ملا تو ایسی پرفارمنس دیکر ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کروں