گجرات ( اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے جلالپور جٹاں میں سیاسی میدان سجا لیا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم، پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور پالیسیوں کے حوالے سے اظہار خیال کریں گی۔
یوتھ کنونشن کی میزبانی امیدوار حلقہ پی پی 30 چودھری علی وڑائچ کر رہے ہیں۔
کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا، پنڈال کو چاروں اطراف سے پارٹی پرچموں اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے۔