نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں گے ، مریم اورنگزیب

لاہور(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزہب نے کہا ہے کہ ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بنائیں گے جس کے بعد پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پردہشت گردی کے مقدمات بناتے رہے، خود 9 مئی کو ریاست پر حملہ آور ہوئے، دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا، 190 ملین پاؤنڈز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، دوسروں کو چور کہنے والے نے 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے کو حساب دینا ہوگا، کیا 9 مئی کو نواز شریف آپ کے رہنماؤں کو ہدایات دے رہے تھے؟ 190 ملین پاؤنڈ ملکی خزانے میں آنے تھے عدالتی اکاؤنٹ میں نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے پیسوں کو امانت سمجھ کر خرچ کیا، نوازشریف نے ملکی ترقی میں اضافہ کیا، لہٰذا انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنا ئیں گے جس کے بعد ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔

اسی موقع پرمیاں جاید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے، دنیامیں ہمارا جوامیج بن گیا ہے کیا وہ ختم ہو سکے گا، آج جس کیس میں پیش ہوئے وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بنائے ہوئے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جو آئین و قانون کی بات کرتے تھے ان پر مقدمات بنائے گئے، ہمارے لیے قانون، انصاف کے تقاضے اور جب کہ اُن کیلئے اور ہیں، لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی، رات 8 بجے کہتا تھا حاضری کا موڈ نہیں۔