دبئی (اُمت نیوز) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے نیپال کیخلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، باؤلر محمد ذیشان ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز نیپال کے خلاف 7 وکٹوں کی پُراعتماد جیت سے کیا ہے، نیپال کے خلاف میچ میں محمد ذیشان، سعد بیگ اور اذان اویس نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔