کراچی: غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: شہر میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات منظور علی شیخ کی زیر صدارت پارکنگ مافیا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن اور ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تمام ٹاؤنز کی حدود میں قائم غیرقانونی پارکنگ مقامات کو فوری ختم کیا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا کہ پارکنگ مافیا کے سرپرستوں، سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو دوران آپریشن آن بورڈ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی پارکنگ مافیا میں ملوث کرداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔منظور علی شیخ نے کہا کہ تمام پارکنگ پوائنٹس پر ٹھیکیداروں کے نام، کمپلین نمبرز درج کیے جائیں، نو پارکنگ، پارکنگ زونز اور فٹ پاتھوں کی وضاحت کے لیے مخصوص رنگوں کا استعمال کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن اور آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

۔